گاڑی کی فینسی نمبر پلیٹ ساڑھے 25 لاکھ میں فروخت

گاڑی کی فینسی نمبر پلیٹ ساڑھے 25 لاکھ میں فروخت
کیپشن: fancy number plate vehicles
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)بھارت میں گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبروں کے لیے ہونے والی نیلامی کے دوران مخصوص نمبر کی پلیٹ لاکھوں روپے میں نیلام ہوئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں ایک خاص نمبر کی فیننسی رجسٹریشن پلیٹ کی نیلامی کی تقریب میں مختلف افراد نے بولیاں لگائیں۔

مذکورہ نمبر ’9999‘ کے حصول کے لئےسب سے زیادہ بولی دینے والے حیدرآباد کے ایک تاجر نے 25,50,002روپے نے حاصل کی جس نے رجسٹریشن پلیٹ ‘ٹی جی 09 9999 کے لیے رقم ادا کی۔

گذشتہ روز ہونے والی فینسی نمبر کی نیلامی میں گیارہ لوگوں نے حصہ لیا اور یہ نمبر ساڑھے 25لاکھ روپے میں نیلازم ہوا، فینسی نمبر کے لیے اب تک یہ سب سے زیادہ بولی لگائی جانے والی رقم ہے۔

اس خبر کے بعد سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا صارفین نے اس کے حق اور مخالفت میں بھرپور کمنٹس کیے، کسی نے اسے مضحکہ خیز قرار دیا تو کوئی رقم کو ایک سادہ نمبر پلیٹ جیسی "غیر اہم” چیز کے لیے خرچ کرنے کو فضول خرچی کہہ رہا تھا۔

Watch Live Public News