وزیر اعلیٰ فری سولر پینل سکیم کیلئے آج رجسٹریشن کی آخری تاریخ 

وزیر اعلیٰ فری سولر پینل سکیم کیلئے آج رجسٹریشن کی آخری تاریخ 

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ فری سولر پینل سکیم کیلئے آج رجسٹریشن کی آخری تاریخ  ہے۔ 10 ارب روپے کی لاگت سے ایک لاکھ گھروں کو مفت سولر پینل ملیں گے ۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا عوام کو بجلی بلوں سے  مستقل ریلیف کا وعدہ  پورا، 10 ارب روپے کی لاگت سے ایک لاکھ گھروں کو مفت سولر پینل ملیں گے ۔

ایک ہی بجلی میٹر  پر اوسطاً 200یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھروں کو سولر سسٹم مل سکیں گے ،پنجاب میں  550اور1100واٹس کے ایک لاکھ سولر  پینل سسٹم دئیے جائیں گے۔

 جون2024ء میں 200 یونٹس تک کے صارفین کوسولر سسٹم بذریعہ قرعہ اندازی ملیں گے،کامیاب صارفین کے گھروں میں سولر پینل سسٹم باقاعدہ نصب کئے جائیں گے۔

سی ایم پنجاب سولر سسٹم کے حصول کے لئے  رجسٹریشن گھر بیٹھے  پورٹل سے کی جا سکے گی۔بل کا حوالہ نمبر اپنے قومی شناختی کارڈ 8800 پر ایس ایم ایس کیا جاسکتا ہے۔سولر پینل میں رجسٹریشن کے لئے سرکاری نمبر990302024 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مریم نواز کاکہنا ہے کہ  سولر پینل کی فراہمی سے عوام کو بجلی کے بلوں  میں خاطرخواہ ریلیف ملے گا۔ ،پنجاب کو قابل تجدیدانرجی کا ہب بنائیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ  زرعی ٹیوب ویل بھی بتدریج سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا ۔  طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیک دینےاور ای بسیں آنے سے روایتی ٹرانسپورٹ کلچر تبدیل ہوگا۔ 

Watch Live Public News