حکومت کی جانب سے عمران خان کو کیا آفردی جارہی؟ رانا ثنا اللہ کا بڑا دعویٰ

حکومت کی جانب سے عمران خان کو کیا آفردی جارہی؟ رانا ثنا اللہ کا بڑا دعویٰ

ویب ڈیسک:(محمدساجد) رانا ثنا اللہ نے کہا سیاسی لوگ بعض اوقات اپنی بات کو بڑھانے کے لئے ایسی باتیں کرتے ہیں کہ انہیں کوئی آفر کی جارہی ہے، بانی پی ٹی آئی کو کوئی چیز آفر نہیں کی جارہی۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام کے میزبان نے کہا کہ عمران خان بار بار کہہ رہے ہیں کہ انہیں بنی گالہ منتقل کرنے کی پیش کش کی جارہی ہے مگر وہ اس لئے نہیں مان رہے کہ بغیر ٹرائل کے لوگ رہا نہیں کئے جاتے تو وہ بھی کہیں منتقل نہیں ہوں گے؟

سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا وہ حکومت کی طرف سے پورے دعویٰ کے ساتھ یہ بات کہہ رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو  کبھی کسی بات کی آفر نہیں کی گئی، گزشتہ دنوں جو پریس کانفرنس ہوئی ہے اُس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عمران خان کو کیا آفر ہوئی؟ وہ صرف اپنے کارکنوں سے ’commitment‘کو ثابت کرنے کے لئے کررہے ہیں جو کہ درست نہیں ہے۔

اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ہیں، 24 نومبر سے پہلے رابطے تھے ، 25 اور 26 نومبر کی درمیانی رات بھی بات ہوئی یہ بات بھی ہوئی کہ آپ سنگجانی جا کر بیٹھ جائیں تو پھر باقی معاملات پر بات چیت ہوگی، انہوں نے کہا کہ  ہمیں تو کہا گیا تھا کہ 15 دن میں بانی پی ٹی آئی کو رہا کردیا جائے گا۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ یہ بالکل غلط بات تھی کسی نے بھی ایسا نہیں کہا تھا، لیکن پس پردہ بات ہوتی تھی اسی لئے جیل میں ملاقات کا موقع دیا جاتا رہا ورنہ رات کے وقت ملاقات نہیں ہوسکتی، حکومت اور پی ٹی آئی میں جو بھی مذاکرات ہوں گے وہ سب کے سامنے آجائیں گے۔

Watch Live Public News