نیلم منیر کے مداحوں کیلئے سرپرائز، اداکارہ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

 نیلم منیر کے مداحوں کیلئے سرپرائز، اداکارہ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

ویب ڈیسک:اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کی مایوں کی تصاویر جاری ہوگئیں۔

تفصیلات کےمطابق مایوں کی تصاویر اداکارہ کو زرد رنگ کے جوڑے میں مہندی لگائے دیکھا جاسکتا ہے، ایک تصویر میں نیلم منیر والدہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں موجود ہیں، مایوں کے موقع پر اداکارہ نے کراچی کے خوبصورت مقام پر فوٹوشوٹ کروایا ہے.

 اداکارہ نے اپنے ہونے والے شوہر کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

ذرائع کے مطابق نیلم کی شادی دبئی میں مقیم بزنس مین سے ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک پوڈ کاسٹ میں اداکارہ نے اپنی شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کی تھی، میزبان نے سوال کرتے ہوئے پوچھا تھا کہ کافی لوگ اُن سےپوچھتے ہیں کہ نیلم منیر شادی کب کرنے والی ہیں تو آپ کا کوئی ارادہ ہے کسی کو ڈھونڈنے کا یا کوئی ہے زندگی میں جس سے شادی ہونے والی ہے؟

جس کے جواب میں نیلم نے کہا کہ 'ابھی ( شادی کا) فی الحال کوئی پلان نہیں ہے، تو دیکھتے ہیں تاہم انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ ان کی زندگی میں کوئی ہے یا نہیں'۔

Watch Live Public News