ویب ڈیسک :بھارت کے دو اسٹارز کا ملن ۔۔۔۔۔گلوکار ارمان ملک اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عشنا شراف نے شادی کرلی ۔ شادی کی تصاویر اور ویڈیو وائرل،، پرستاروں نے جوڑے کومبارک باد دی ہے۔
ارمان ملک اور عشنا شراف کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹا گرام پر شادی کی تصاویر جاری کی گئی ہیں جبکہ دلہا نے اسٹوری پر دل چسب کیپشن بھی دئیے ہیں
سوشل میڈیاپوسٹ پر بالی وڈ اسٹارز ورون دھون، ایشا گپتا، دیا مرزا، ٹائیگر شراف، دیوینکا ترپاٹھی، کریتی کھربندا، ریا چکرورتی سمیت متعدد نےنو عروس جوڑے کو مبارکباد دی ۔
عشنا نے اپنی شادی کے دن کے لیے نارنجی رنگ کا لہنگا گلابی رنگ کی چنری کے ساتھ پہنا تھا جبکہ ارمان نے کریم رنگ کا شیروانی سوٹ پہنا ہوا ہے۔
عشنا شراف ایک بھارتی فیشن اور بیوٹی بلاگر اور یوٹیوبر ہیں۔