ویب ڈیسک: لاہور کے علاقہ اقبال ٹاؤن میں نجی ہسپتال کی لفٹ گرنے سے 8 خواتین زخمی ہوگئیں۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق لفٹ متاثرہ افراد مریض کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچے تھے ، لفٹ گرنے کے واقعے کی ویڈیو پبلک نیوز کو موصول ہوگئی،زخمی ہونے والی خواتین درد سے کراہ رہی ہیں،کئی خواتین کا خون بہتا رہا،زخمی خواتین میں یاسمین، صوبیہ ،فرح ،شمائلہ، نائلہ، سمیرا سعدیہ اور گوشی شامل ہیں۔
زخمی خواتین کو جناح میو اور دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، لفٹ گرنے کا حادثہ قدرتی امر ہے،کسی نے قانونی کارروائی نہیں کی۔