(ویب ڈیسک ) لاہور کے نجی اسکولز میں طلبا کے لیے بسیں چلیں گی، بڑے نجی اسکولز نے نجی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے ساتھ معاہدےکرلیے۔
سیکریٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب کا نجی اسکولز کے نمائندگان کے ساتھ اجلاس ہوا،جس میں بیشتر بڑے نجی اسکولز نے معاہدوں کی کاپی پیش کردی ۔
نجی بس کمپنیاں طلبا کو اسکولز لانے اور واپس لے کے جانے کی ذمہ دار ہوں گی ، بس کمپنیوں کے بوتھ نجی اسکولز میں بنائے جائیں گے ۔
والدین نجی بس کمپنیوں کے ساتھ خود معاملات طے کریں گے ، نجی بس کمپنیوں کو والدین فیس بھی براہ راست ادا کریں گے ۔
طلبا کی سیکیورٹی کی ذمہ داری نجی بس کمپنیاں اٹھائیں گی، پہلے فیز میں لاہور کے بڑے اسکول بسیں چلائیں گے۔