شہریوں کا انتہائی حساس ڈیٹا نجی کمپنیز لیک کرنے لگیں، مقدمہ درج

شہریوں کا انتہائی حساس ڈیٹا نجی کمپنیز لیک کرنے لگیں، مقدمہ درج
کیپشن: شہریوں کا انتہائی حساس ڈیٹا نجی کمپنیز لیک کرنے لگیں، مقدمہ درج

ویب ڈیسک: شہریوں کا انتہائی حساس نادرا ڈیٹا نجی کمپنیاں لیگ کرنے لگیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے شکایت پر کمپنی مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ طاہر نامی شہری کی مدعیت میں زیر دفعہ 6,7,10,20,24 اور 109 کے تحت درج کیا گیا۔ 

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ میگ وینچرز نامی کمپنی کے مالک محسن سلطان نے بذریعہ واٹس ایپ پوری فیملی کا ڈیٹا بھیجا۔ محسن سلطان نے نادرا افسران سے ڈیٹا نکلوایا اور اپنے نمبر سے مدعی مقدمہ کو بھیجتا رہا۔ 

مقدمے کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان محسن سلطان،محمد کلیم مدعی مقدمہ کو واٹس ایپ پر دھمکانے کے لیے نادرا ڈیٹا بھیجتے رہے۔

Watch Live Public News