(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر نثار جٹ کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ایم این اے ڈاکٹر نثار جٹ کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں سرکاری اراضی کو فروخت اور کاشت کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں ڈاکٹر نثار جٹ سمیت چار افراد نامزد کیے گئے ہیں ۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ حلقہ پٹواری سے ملی بھگت کرتے ہوئے این اے ڈاکٹر نثار جٹ نے 11 ایکڑ چھ کنال اٹھ مرلے سرکاری زمین پر قبضہ کرکے فروحت کر دی، زمین پر قبضہ کر کے فروخت کرنے سے سرکارکو چار کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا ۔