آئی بی اے سکھر کے اسٹنٹ کنٹرولر اشتیاق میمن گھر میں مُردہ پائے گئے

آئی بی اے سکھر کے اسٹنٹ کنٹرولر اشتیاق میمن گھر میں مُردہ پائے گئے

ویب ڈیسک:انسٹیٹوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) یونیورسٹی سکھر کے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات اشتیاق میمن کی گھر سے لاش ملی ہے۔

تفصیلات کےمطابق متوفی اشتیاق  میمن کی دو بہنیں گھر میں بے ہوشی کی حالت میں ملیں، اشتیاق میمن کے رشتے داروں نے مسلسل فون اٹینڈ نہ ہونے پر گھر کا دروازہ توڑا۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اشتیاق میمن کی دونوں بہنوں کی حالت بھی تشویشناک ہے، رشتے داروں نے کہا  تینوں بہن بھائیوں نے کوئی زہریلی چیز کھالی، تینوں بھائی بہن سکھر سوسائٹی میں اکیلے رہتے تھے۔

سول ہسپتال سکھر میں متوفی اشتیاق میمن کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے، تاحال ہسپتال سے پوسٹ مارٹم رپورٹ نہیں مل سکی ہے۔

Watch Live Public News