یواے ای کی ثالثی ،روس،یوکرین میں 300قیدیوں کا تبادلہ

یواے ای کی ثالثی ،روس،یوکرین میں 300قیدیوں کا تبادلہ
کیپشن: یواے ای کی ثالثی ،روس،یوکرین میں 300قیدیوں کا تبادلہ

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگی قیدیوں کے نئے تبادلے کے حوالے سے ثالثی کی کوششوں کی کامیابی کا اعلان کیا ہے ۔

تفصیلا ت کے  مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز بیان میں بتایا کہ روس اور یوکرین نے مزید 300 قیدیوں کا تبادلہ کیا ہے جس میں یوکرین کے 150 اور روس کے 150 قیدی شامل ہیں۔متحدہ عرب امارات کی ثالثی کی کوششوں کے ذریعے روس اور یوکرین کے دوران قیدیوں کے تبادلے کی تعداد2484 تک پہنچ گئی ہے ۔

امریکی انسٹی ٹیوٹ فار دی اسٹڈی آف وار کے اعداد و شمار کے مطابق روسی افواج نے 2024 میں یوکرین میں 3,985 مربع کلومیٹر (1,539 مربع میل) پیش قدمی کی، جو 2023 کے مقابلے میں سات گنا زیادہ ہے۔

یوکرین نے الزام لگایاہے کہ روس نے ڈرون اور میزائل حملوں کا ایک سلسلہ شرو ع کررکھا ہے اوران کے حملے کامیاب رہے ہیں۔

حکام نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ کس چیز کو نشانہ بنایا گیا ہے لیکن کیف کے وسیع علاقے میں گزشتہ روز بھی میزائل گرائے جانے کا دعوی ٰکیاہے ۔

Watch Live Public News