روس  کی  بشار الاسد کی اہلیہ کیجانب سے  طلاق کی درخواست دائر کرنے کی خبروں کی تردید

روس  کی  بشار الاسد کی اہلیہ کیجانب سے  طلاق کی درخواست دائر کرنے کی خبروں کی تردید

(ویب ڈیسک ) روس  کی جانب سے  معزول شامی صدر بشار الاسد کی اہلیہ اسماالاسد کی جانب سے عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کرنے کی خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  روسی صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان نے ترک میڈیا کی ایسی خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ اسماالاسد طلاق کے بعد برطانیہ منتقل ہونا چاہتی ہیں۔

کریملن کے ترجمان کا  کہنا ہے کہ   اسماالاسد کی شوہر سے طلاق کے لیے روسی عدالت میں درخواست اور برطانیہ منتقلی کی رپورٹ حقیقت نہیں۔

ترجمان نے  کہا کہ   روس میں بشار الاسد کی نقل وحرکت پر پابندی اور اثاثے منجمدکرنےکے دعوؤں میں بھی صداقت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ ترک میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ معزول شامی صدر بشارالاسد کی اہلیہ اسماالاسد نے شوہر سے علیحدگی کے لیے روسی عدالت میں درخواست دائر کردی ہے اور  وہ طلاق لے کر برطانیہ منتقل ہونا چاہتی ہیں۔

یاد رہے کہ 2 ہفتے قبل شام کے دارالحکومت دمشق پر باغیوں کے  قبضے سے قبل ہی صدر بشار الاسد اپنے خاندان کے ساتھ روس فرار ہوگئے تھے۔ روس نے بشار الاسد اور ان کے خاندان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پناہ دی ہوئی ہے۔

Watch Live Public News