روس جانیوالا آذر بائیجان کا طیارہ گر کر تباہ،32افراد کو بچا لیاگیا

 روس جانیوالا آذر بائیجان کا طیارہ گر کر تباہ،32افراد کو بچا لیاگیا
کیپشن: روس جانیوالا آذر بائیجان کا طیارہ گر کر تباہ،20افراد کو بچا لیاگیا

ویب ڈیسک: آذربائیجان ایئرلائن کا مسافر طیارہ روس جاتے ہوئے قازقستان کے شہر اکتاؤ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ پرواز میں عملے سمیت 67 مسافرسوار تھے۔ جن میں سے 32افراد کو بچا لیا گیاہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق آذربائیجان ایئر لائن کی پرواز نمبر J28243باکو سے روس کے چیچنیا کے شہر گروزنی کے لیے جا رہا تھا۔ طیارے میں عملے سمیت 67مسافر سوار تھے۔ جن میں سے 32افراد کو بچالیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق طیارے کے اڑان بھرتے ساتھ ہی انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سارے طیارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پائلٹ کی جانب سے پرواز کو لینڈنگ کی کوشش بےسدھ ثابت ہوئی۔ 

قازق حکام کے مطابق، طیارہ ایک پرہجوم علاقے اکتاؤ کے قریب گرا تھا۔ جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید دھویں کا بادل پھیل گیا اور ایمرجنسی سروسز نے فوراً کارروائی شروع کی۔ 

حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ عملے کے تمام افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب طیارہ حادثے کی ایک منظرعام پر آگئی ہے۔ جس میں طیارے کو بےقابو ہوتے اور پھر زمین سے ٹکرا کر تباہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

آذربائیجان ایئرلائنز نے تصدیق کی کہ طیارہ، جو ایمبرائر 190 ماڈل کا تھا اور پرواز نمبر J2-8243 کے تحت باکو سے گروزنی جا رہا تھا، حادثے کا شکار ہوا۔ طیارہ گروزنی کے قریب شدید کہر کے باعث اپنا روٹ تبدیل کر کے قزاقستان کے آکتاؤ کے قریب ایمرجنسی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہو گیا۔ طیارے کا روٹ گروزنی میں کہر کے باعث تبدیل کیا گیا تھا۔

پاکستان غم کی اس گھڑی میں آذربائیجان کے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہبازشریف نے آذربائیجان کے طیارہ کو پیش آنے والے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عزیزبھائی صدر آذربائیجان الہام علیوف اور آذربائیجان کے عوام سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا ہماری دعائیں مرحومین کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں اور ہم زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں، پاکستان غم کی اس گھڑی میں آذربائیجان کے ساتھ کھڑا ہے۔

Watch Live Public News