(ویب ڈیسک ) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن کیا۔
سی فرنٹ ٹاسک فورس (SFTF) کی قیادت میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی یونٹ نے معمول کی گشت پر الرضا نامی پاکستانی کشتی کو روک دیا ۔
جوائنٹ انٹیلی جنس بیس آپریشن (JIBO) کے دوران بھاری مقدار میں شراب برآمد کی گئی، برآمد شدہ شراب کی مالیت 320 ملین پاکستانی روپے ہے۔
ضبط شدہ بوتلیں اور پکڑے گئے عملے کے ارکان کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے انسداد منشیات فورس اےاین ایف کے حوالے کر دیا گیا۔
دوسری جانب ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے کھلےسمندرمیں سال نوکا پہلا بڑا انسداد منشیات آپریشن کیا ہے۔ سمندری آپریشن میں اے این ایف کے ساتھ پاکستان نیوی اورمیری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے بھی حصہ لیا۔
ترجمان اے این ایف نے کہا کہ کارروائی کے دوران سی فرنٹ ٹاسک فورس نےالرضا نامی پاکستانی کشتی کوروکا، کشتی کی تفصیلی تلاشی کے دوران کئی ٹن شراب قبضے میں لی گئی، پکڑی جانےوالی شراب کی مالیت 320ملین روپے کےلگ بھگ ہے۔
ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ کارروائی کے دوران کشتی پرسوارمنشیات کے6اسمگلرزکو بھی گرفتارکیا گیا، عملے کے ارکان کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے انسداد منشیات فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔