جی ایچ کیو حملہ کیس: 6 جنوری کو ہونے والی سماعت ملتوی

جی ایچ کیو حملہ کیس: 6 جنوری کو ہونے والی سماعت ملتوی
کیپشن: جی ایچ کیو حملہ کیس: 6 جنوری کو ہونے والی سماعت ملتوی

ویب ڈیسک: راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ 

عدالتی عملے نے خبر دی ہے کہ 6 جنوری کو ہونے والی سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔ سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج کی رخصت کے باعث ملتوی کی گئی ہے۔

عدالتی عملے نے اس حوالے سے وکلاء کو آگاہ کر دیا ہے۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 8 جنوری تک کے لئے ملتوی کی گئی۔

کیس کی سماعت اے ٹی سی جج امجد علی شاہ 8 جنوری کو اڈیالہ جیل میں کریں گے۔

Watch Live Public News