لاہور: بچی کو اغواکےبعدزیادتی کا نشانےبنانےوالے مجرم کو 2 بار عمر قید کی سزا

لاہور: بچی کو اغواکےبعدزیادتی کا نشانےبنانےوالے مجرم کو 2 بار عمر قید کی سزا
کیپشن: لاہور: بچی کو اغواکےبعدزیادتی کا نشانےبنانےوالے مجرم کو 2 بار عمر قید کی سزا

ویب ڈیسک: لاہور کی سیشن عدالت نے بارہ سالہ بچی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانے بنانے والے مجرم کو دو بار عمر قید کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے جرم ثابت ہونے پر مقدمے کا فیصلہ سنایا، مجرم کے خلاف تھانہ ہنجروال پولیس نے 2013 میں مقدمہ درج کیا تھا۔ مجرم پر 12سالہ بچی کو گھر سے اغوا کرکے زیادتی کرنے کا الزام تھا۔دوران سماعت سرکاری وکیل عائشہ طفیل نے دلائل دیے۔

بعدازاں، عدالت نے دو بار عمر قید کے ساتھ مجرم اعوان رحمان کو ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

Watch Live Public News