سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملہ، فیصل واوڈا میدان میں آگئے

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملہ، فیصل واوڈا میدان میں آگئے

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں فیصل واوڈا نے لکھا، "پاکستان ہر میدان میں اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا۔ چاہے وہ کوئی بھی ہو۔ انتظار فرمائیں۔"

خیال رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور انکی اہلیہ پر لندن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ورکرز کی جانب سے حملہ کیا گیا۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق چیف جسٹس اپنی اہلیہ کے ساتھ مڈل ٹیمپل سے سیاہ گاڑی میں روانہ ہو رہے تھے کہ درسگاہ کے دروازے پر موجود پی ٹی آئی ورکرز نے ہنگامہ شروع کر دیا۔

پی ٹی آئی ورکرز نے سابق چیف جسٹس کی گاڑی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں فائز عیسی اور ان کی اہلیہ کو اپنا بچاؤ کرنا پڑا۔

وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی ورکرز سابق چیف جسٹس کی گاڑی کو گھیرے میں لے کر ساتھ چلتے ہوئے نعرے بازی و احتجاج کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News