قاضی فائزعیسیٰ کی گاڑی پر حملہ کرنے والوں کے شہریت منسوخ کرنے کا اعلان

قاضی فائزعیسیٰ کی گاڑی پر حملہ کرنے والوں کے شہریت منسوخ کرنے کا اعلان
کیپشن: پی ٹی آئی کارکنوں کاقاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ،محسن نقوی کی مذمت

ویب ڈیسک: برطانیہ کی قانونی درسگاہ مڈل ٹیمپل میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی اور انہیں مڈل ٹیمپل میں بطور بینچرمنتخب کیا گیا۔ تاہم ان کی وہاں سے روانگی کے وقت پی ٹی آئی کارکنوں نے قاضی فائز اور پاکستانی ہائی کمشن کی گاڑی پر حملہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جس وقت سابق چیف جسٹس قاضی فائز تقریب میں شریک تھے اس دوران پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد درسگاہ کے باہر قاضی فائز کے خلاف احتجاج کررہی تھی۔

لندن میں تقریب کے بعد قاضی فائزعیسیٰ اپنی اہلیہ کے ہمراہ نکلے تو ان کی گاڑی روکنے اور اس کے شیشے توڑنے کی کوشش کی گئی۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پرحملہ کیا۔

ادھر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اسے افسوسناک واقعہ قرار دیا اور شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ساتھ ہی انہوں نے وفاقی وزیرداخلہ کا نادراکوحملہ آوروں کی شناخت کے لئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ فوٹیجزکےذریعے حملہ آوروں کی نشاندہی کی جائے، حملہ آوروں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، پاکستان میں ایف آئی آردرج کرکے مزید کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کے شناختی کارڈ بلاک اورپاسپورٹ منسوخ کئے جائیں گے، حملہ آوروں کی شہریت منسوخ کرنے کیلئے فوری کارروائی کی جائے گی، شہریت منسوخی کا کیس منظوری کے لئے کابینہ بھیجا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کسی کوبھی اس طرح کے حملے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن شام سے لندن کے مڈل ٹیمپل کے باہر احتجاج کر رہے تھے۔ اس موقع پر ملیکہ بخاری، ذلفی بخاری، اظہر مشوانی اور دیگر نے مظاہرین سے خطاب بھی کیا تھا۔

Watch Live Public News