صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
کیپشن: صنم جاوید کے ورانٹ گرفتاری منسوخ

ویب ڈیسک: 9 مئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت دیگر مقدمات میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کے ورانٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔

تفصیلا ت کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں صنم جاوید کے خلاف 9 مئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی کی سوشل ایکٹوسٹ صنم جاوید کے ورانٹ گرفتاری منسوخ کردیے، ملزمہ کے پیش ہونے کے باعث ورانٹ گرفتاری منسوخ ہوئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمہ صنم جاوید کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

یاد رہے کہ ملزمہ صنم جاوید کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے ورانٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

Watch Live Public News