ویب ڈیسک: وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف نے نوازشریف کینسر اینڈ ریسرچ ہسپتال کی بنیاد رکھ دی۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الحمدللہ آج ہم سب مل کر جتنا بھی اللہ کا شکر ادا کریں کم ہے۔ آج ہمارا ایک ایسا خواب پورا ہونے جا رہا جو میری اور نوازشریف کی سب سے بڑی خواہش تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ آج نوازشریف ادھر ہوتے تو وہ بہت خوش ہوتے۔ یہاں سٹیج ایک سے سٹیج 4 تک ہر طرح کا مریض داخل ہوسکے گا۔ یہ ہسپتال صرف پنجاب کی عوام کے لئیے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے لیے ہے۔ قرآن پاک میں اللہ کا فرمان ہے کہ بہترین شخص وہ ہے جس کا وجود دوسروں کے لیے فائدہ مند ہو۔میری والدہ اس مرض کا شکار ہوئیں اور جانبر نہ ہوسکیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ بہت مہنگا علاج ہے لوگ اپنی جمع پونجی لٹا دیتے ہیں۔ پھر بھی اس بیماری کا علاج نہیں ہو پاتا۔ اگر عوام کینسر سے مر رہی ہو اور حکومت کے پاس علاج نہ ہوتو پیسہ کسی کام کا نہیں۔ میرا روز اس راستے سے گزر ہوتا ہے کیوں کے میرے دفتر کے راستے میں ہے۔ نوازشریف صاحب آتے جاتے اس جگہ کی طرف دیکھتے ہیں میرے بھی رونگٹے کھڑے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف پوچھتے ہیں عوام کا پیسہ ہے اس کا نام نوازشریف کے نام پر کیوں رکھا؟ میں پوچھنا چاہتی ہوں پیسہ بھی ہر حکومت کے پاس ہوتا تو کیوں نہیں لگاتے؟ بہت بڑا ہسپتال ہے 3 سال میں یہ منصوبہ مکمل ہوگا۔
انہوں نےو اضح کیا کہ پہلے فیز میں ہسپتال کام شروع کردے گا جو مجھے ایک سال کے اندر اندر چاہیے۔ میں عوام سےوعدہ کر کے جا رہی ہوں کے ایک سال کے اندر یہ ہسپتال تیار ہوگا۔