(ویب ڈیسک) دانش منیر: وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر جیل ریفارمز ایجنڈا پر عملدرآمد جاری، محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر کی جیلوں میں ڈے کئیر سینٹرز بنانے کا فیصلہ کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ٹاسک فورس رانا منان خان کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں جیل ریفارمز کےبارے میں اجلاس ہوا۔
چیئرمین ٹاسک فورس رانا منان خان نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق جیلوں کو "اصلاحی مرکز" بنا رہے ہیں،عدالت سے واپسی پر جیل داخلے سے پہلے ہر قیدی کو سکینر سے چیک کیا جائے۔