اداکارہ کبریٰ خان کے رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی

اداکارہ کبریٰ خان کے رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی
کیپشن: kubra khan's dance
سورس: Instagram

ویب ڈیسک:(محمدساجد) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کبریٰ خان سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں ان کے کے مداح نہ صرف پاکستان میں ہیں بلکہ بیرون ممالک بھی موجود ہیں جو اداکارہ کے ڈراموں کو شوق سے دیکھتے ہیں، کبری خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو  کوبھی خوب پسند کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبری خان کا شمار ان ایکٹرس میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز سے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا اور ناظرین کو اپنی ایکٹنگ سےمَحظوظ کیا، اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں اور اپنی مصروفیات کے بارے اپنے مداحوں کو آگاہ رکھتے نظر آتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر کبری خان کی نئی ویڈیو نے صارفین بے حد پسند کررہے ہیں کیونکہ اس ویڈیو میں وہ پاکستانی سنگر شہزاد رائے کے گانے پر ایسا منفرد رقص کرتے دکھائی دے رہی ہیں کہ بعد میں خود بھی ہنس پڑیں،اس پوسٹ کے اوپر ’ نیشنل کرش ‘ بھی لکھا گیا۔

ویڈیو کے سامنےآنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کبری خان کے بیٹھے ہوئے رقص کرنے کو سراہا گیا جبکہ کچھ نے ’ نیگٹیو ‘ کمنٹس بھی کئے۔

Watch Live Public News