ویب ڈیسک:(محمدساجد)پاکستانی مشہور یوٹیوبر اور وی لاگر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین ناخوش دکھائی دیے، کمنٹ سیکشن میں مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین ملےجلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز معروف پاکستانی وٹیوبر اور وی لاگر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی نے ساتھ وی لاگر رجب بٹ کی شادی کی مہندی کی تقریب میں اپنی اہلیہ عروب جتوئی کے ساتھ شرکت کی،اور اس شاندار تقریب کو خوب انجوائے کیا۔
سوشل میڈیا ڈکی بھائی کی ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں ان کو خوشی سے نہال اپنے ساتھی وی لاگر رجب بٹ کی مہندی کے موقع پر ڈانس کررہے ہیں، ویڈیو کے منظرعام پر آتے ہیں سوشل میڈیا صارفین ڈکی بھائی کے ڈانس کو ’ ڈیسلائیک ‘ کرتے دکھائی دیے۔
ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ ’ ڈکی بھائی انسان کب بنو جاو گے‘؟
ایک اور صارف نے کمنٹ کرتے لکھا کہ ’ شرمندہ اس بات ہوں کہ ایک زمانے میں میں ان کا فین تھا۔