ویب ڈیسک: بالی ووڈ انڈسٹری کے میگا سٹار امیتابھ بچن اور معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے چاہنے والے نہ صرف بھارت میں موجود ہیں بلکہ پاکستان سمیت دنیا میں تقریباً ہر کونے ہیں، 90 کی دہائی میں بالی ووڈ کی سپرہٹ فلمیں میں دونوں نے ایسا کام کیا کہ ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی گردش کررہی ہیں جس نے صارفین اور ان کے مداحوں کو چونکا دیا۔
تفصیلات کےمطابق سال 1998 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کےمشہور گانے ’مکھنا‘ پر امیتابھ بچن اور مادھوری ڈکشت کے ایک ساتھ ڈانس کررہے ہیں، وائرل ویڈیو دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین دنگ رہ گئے۔
ویڈیو دیکھ کر صارفین کو پہلی نظر میں یہی لگا کہ امیتابھ بچن اور مادھوری اس گانے پر ساتھ رقص کررہے ہیں، مگر غور سے دیکھنے پر حقیقت عیاں ہوئی کہ یہ دونوں دراصل امیتابھ بچن اور مادھوری کے ہم شکل ہیں۔
یہ ویڈیو انسٹاگرام پر ششی کانت پیڈوال کی جانب سے شیئر کی گئی جو امیتابھ بچن کے ہم شکل ہیں، ویڈیو میں ان کے ساتھ رقص کرنے والی خاتون مدھو شرما ہیں جو دیکھنے میں بالکل مادھوری دکشت لگتی ہیں۔
مقبول اداکاروں سے ان دونوں کی غیر معمولی مشابہت اور اصل گانے کے ہوک اسٹیپس کی ہوبہ ہو نقل نے دیکھنے والوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔
اس ویڈیو کو اب تک 60 لاکھ کے قریب ویوز مل چکے ہیں، کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین کے تعریفی کلمات کے ساتھ ساتھ مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔