مونس الہیٰ سکول جانیوالے بچوں کے حق میں میدا ن میں آ گئے
11:29 AM, 9 Jun, 2021
لاہور(پبلک نیوز) حکومتی اتحادی مونس الہیٰ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شدید گرمی میں سکول میں بلانے پر آڑے ہاتھوں لے لیا. سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسلم لیگ ق کے رہنماء اور حکومتی اتحادی مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ جون کی شدید گرمی میں بچوں کوسکول تو بلا لیا مگر ملک کےبیشترسکول پنکھوں،ٹھنڈے پانی و دیگربنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں۔ذمہ داران اپنے ائیرکنڈیشنڈکمروں سے باہرنکلیں اورگرمی سےہلکان معصوموں کاسوچیں۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں ہیٹ ویو کا ہیش ٹیگ بھی شیئر کیا. واضح رہے کہ ٹوئٹر صارفین شدید گرمی میں بچوں کو سکول بلانے پر حکومت پر شدید تنقید کر رہے ہیں، مسلم لیگ ن کی رہنماء حنا پرویز بٹ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا اسلام آباد کے ایک سکول میں سخت گرمی اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے 25 بچے بے ہوش ہوگئے، بچوں کے ناک سےخون بہتا رہا۔ حکمرانوں کو شرم آنی چاہیے، جب آپ بجلی فراہم نہیں کر سکتے تو سخت گرمی میں بچوں کو سکول بلا کر کیوں ان کی زندگی کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے؟؟؟