بارش سےپاک بھارت میچ ہو گا یا نہیں؟ اہم خبرآگئی

11:06 AM, 9 Jun, 2024

ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج نیو یارک میں پاک بھارت میچ شیڈول ہے وہیں بارش کے بھی امکانات نے بھی مداحوں کی تشویش بڑھا دی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق اس مرتبہ ٹورنامنٹ میں گروپ مرحلے کے کسی بھی میچ کے لیے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو یارک میں آج تقریباً سارا دن بارش کے زیادہ اور کم امکانات موجود ہیں۔

نیو یارک میں صبح 8 سے 9 بجے تک بارش کا 11 فیصد امکان ہے تاہم اس کے بعد اس میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

موسم کے حوالے سے پیشگوئی کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق صبح 10 بجے نیو یارک میں بارش کا 15 فیصد امکان ہے جبکہ 11 بجے 47 فیصد اور 12 بجے 51 فیصد بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق دن 12 بجے کے بعد سے بارش کے امکانات میں کمی ہونا شروع ہو گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دن 1 بجے نیو یارک میں بارش کا 44 فیصد، 2 بجے 25 فیصد اور 3 بجے 20 فیصد امکان ہے۔

مزیدخبریں