انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 38 پیسے مزید مہنگا ہوگیا
01:30 PM, 9 Mar, 2023
کراچی: امریکی کرنسی کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ انٹربینک میں ڈالر 3روپے 38 پیسے مہنگا ہو گیا ہے ۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 38 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 283 روپے 50 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے ۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا ۔