ویب ڈیسک: ویمنز ڈے کی مناسبت سے لاہور میں ویمنز چیس چیمپئن شپ ہوئی، جس میں خواتین نے اپنی چال چل کر ایک دوسرے کو مات دینے کی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق شطرنج ایسا کھیل جس میں نہ فزیکل فٹنس کی ضروت اور نہ ہی بھاگ دوڑ کی بلکہ ذہن کا اِستعمال کرکے اپنی چالوں سے حریف کو زیر کرنا ہوتا ہے۔ لاہور کی مقامی یونیورسٹی میں ویمنز چیس چیمپئن شپ میں ہر عمر تک کی خواتین نے بھرپور شرکت کی۔
چیمپیئن شپ میں شریک لڑکیوں نے کہاکہ شطرنج اتنا مشکل کھیل نہیں ہے۔چیس میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے لئے خواتین کا آگے آنا ضروری ہے۔
شطرنج ذہن کو فریش کرنے اور ٹینشنز کو بھگانے کا آسان طریقہ سمجھا جاتاہےاور اسی لیے شطرنج جس میں اب پاکستانی لڑکیاں بھی ملک کا نام روشن کرنے کو بےتاب ہیں۔
اس کے علاوہ چیمپیئن شپ میں بہترین کاکردگی دکھانے والی لڑکیوں میں انعامی رقم اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔