لاہور کی مقامی یونیورسٹی میں ویمنز چیس چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلے ہوئے

 لاہور کی مقامی یونیورسٹی میں ویمنز چیس چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلے ہوئے
سورس: publicnews

ویب ڈیسک: ویمنز ڈے کی مناسبت سے لاہور میں ویمنز چیس چیمپئن شپ ہوئی، جس میں خواتین نے اپنی چال چل کر ایک دوسرے کو مات دینے کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق شطرنج ایسا کھیل جس میں نہ فزیکل فٹنس کی ضروت اور نہ ہی بھاگ دوڑ  کی   بلکہ ذہن کا اِستعمال کرکے اپنی چالوں سے حریف  کو زیر کرنا ہوتا ہے۔ لاہور کی مقامی یونیورسٹی میں ویمنز چیس چیمپئن شپ میں ہر عمر تک کی خواتین نے بھرپور شرکت کی۔  

چیمپیئن شپ میں شریک لڑکیوں نے کہاکہ شطرنج اتنا مشکل  کھیل نہیں ہے۔چیس میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے لئے خواتین کا آگے آنا ضروری ہے۔

شطرنج  ذہن کو فریش کرنے اور ٹینشنز کو بھگانے کا آسان طریقہ سمجھا جاتاہےاور اسی لیے  شطرنج جس میں اب پاکستانی لڑکیاں بھی  ملک کا نام روشن کرنے کو بےتاب ہیں۔

اس کے علاوہ  چیمپیئن شپ میں بہترین کاکردگی دکھانے والی لڑکیوں میں انعامی رقم اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔