پاک نیوزی لینڈ سیریز کیلئے امپائرز اور ریفری کا اعلان

04:00 PM, 9 Sep, 2021

شازیہ بشیر
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلی جانے والی سیریز کے لیے امپائرز اور ریفری کا اعلان کر دیا کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے بعد نیوزی لینڈ کی جانب سے کیے جانے والے اہم ترین دورہ کے دوران سیریز کے لیے امپائرز اور ریفری کا اعلان کیا ہے جس میں محمد جاوید دونوں سیریز میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ بی سی پی کے مطابق ایک روزہ سیریز میں علیم ڈار، احسن رضا، آصف یعقوب اور راشد ریاض کو امپائر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ٹی 20 میچز میں مذکورہ بالا چاروں امپائروں کے علاوہ شوزاب رضا بھی بطور امپائر پینل کا حصہ ہوں گے۔
مزیدخبریں