عمران خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد کے گھر پر چھاپہ
09:22 AM, 10 Apr, 2022
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) عمران خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان کے گھر چھاپہ مارا گیا ، جس کے نتیجے میں چھاپہ مار ٹیم نے موبائل فون، لیب ٹاپ اوراس کے ساتھ مختلف سامان بھی اپنے قبضے میں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر ارسلان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے، اور نامعلوم افراد الیکٹرانکس اشیاء بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ پاکستان کی قومی اسمبلی میں 9 اپریل کی رات گئے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور ہوتے ہی ان کے ترجمان ڈاکٹر ارسلان خالد کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور ان کے تمام گھر والوں کے فون ضبط کر لئے گئے . جس کی اطلاع عمران خان کی پارٹی کی طرف سے دی گئی، یہ کارروائی ڈاکٹر ارسلان خالد کے سوشل میڈیا پر تبصرے پر کی گئی، ساتھ ہی پی ٹی آئی نے اپنے ٹویٹ میں پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی سے اس کارروائی میں مداخلت کی درخواست کی ۔ یاد رہے کہ جب عمران خان وزیر اعظم تھے۔ تو ڈاکٹر ارسلان خالد ان کی ڈیجیٹل میڈیا مہم کو سنبھال رہے تھے۔اس سے پہلے وہ پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم کے آپریشنز کے سربراہ کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں ، جبکہ مخالفین کیخلاف چلنے والے ٹرینڈز میں بھی ڈاکٹر ارسلان خالد کا نام بتایا جا رہا ہے۔ سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ ارسلان خالد کے گھر پر چھاپے کی بھرپور مذمت کرتےہیں ۔انکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جاتے جاتے اپنے وزراء کو بڑا سرپرائز دےگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسد عمر نے ٹوئٹ کیا کہ ارسلان خالد کے گھر پر چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ڈاکٹر ارسلان خالد جیسے محب وطن نوجوان قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں ۔ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے بھی ارسلان کے گھر پر حملے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ ارسلان خالد انتہائی با صلاحیت ، زیرک اور مخلص نوجوان ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری تحریک انصاف ارسلان خالد کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہو گی۔