یاد رہے کہ جب عمران خان وزیر اعظم تھے۔ تو ڈاکٹر ارسلان خالد ان کی ڈیجیٹل میڈیا مہم کو سنبھال رہے تھے۔اس سے پہلے وہ پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم کے آپریشنز کے سربراہ کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں ، جبکہ مخالفین کیخلاف چلنے والے ٹرینڈز میں بھی ڈاکٹر ارسلان خالد کا نام بتایا جا رہا ہے۔ سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ ارسلان خالد کے گھر پر چھاپے کی بھرپور مذمت کرتےہیں ۔انکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جاتے جاتے اپنے وزراء کو بڑا سرپرائز دےگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسد عمر نے ٹوئٹ کیا کہ ارسلان خالد کے گھر پر چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ڈاکٹر ارسلان خالد جیسے محب وطن نوجوان قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں ۔صرف آپکو یہ بتانا ہے کہ ارسلان خالد محب وطن ہے اور اس نے اسی وطن میں رہنا ہے۔ہمیں امید تھی آپ یہ کریں گے اس لئے کل رات ہی میں نے اس سے بات کر کے اسے اس کے گھر سے کسی اور جگہ بیج دیا تھا۔جو لیپ ٹاپ اور موبائل آپ لے کر گئے ہیں اس میں سوائے پروفیشنل کاموں کے اور کچھ نہیں شکریہ
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 10, 2022
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے بھی ارسلان کے گھر پر حملے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ ارسلان خالد انتہائی با صلاحیت ، زیرک اور مخلص نوجوان ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری تحریک انصاف ارسلان خالد کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہو گی۔Raid on @arslankhalid_m house is highly condemnable. Patriotic youth like dr. Arslan are an asset for the nation
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 10, 2022
ڈاکٹر ارسلان خالد کے گھر پر حملہ کی خبروں پر انتہائ تشویش ہے ، ارسلان انتہائ باصلاحیت زیرک اور مخلص نوجوان ہے، پوری تحریک انصاف ارسلان خالد کے ساتھ سیسہ پلائ دیوار کی طرح کھڑی ہو گی۔ #WeStandWithArsalanKhalid
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 10, 2022