بلیوں کا مقابلہ حسن ’’ مس سوسو’’ نے جیت لیا

susu won miss cats contest 2024
کیپشن: susu won miss cats contest 2024
سورس: google

ویب ڈیسک : عراق کے صوبے کردستان کے شہر سلیمانیہ میں پیر کو ہونے والے بلیوں کے مقابلہ حسن میں 400 بلیوں نے شرکت کی۔مس کیٹس کا ٹائٹل ’ سوسو‘ نامی بلی نے حاصل کیا جبکہ دیگر دو بلیوں نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
 العربیہ کے مطابق سلیمانیہ کے رائل ویٹرنری ہسپتال کے سپروائزر ڈاکٹر عثمان جلال نے بتایا کہ ہسپتال نے اس فیسٹول کا انعقاد کیا۔ جانوروں کے ڈاکٹروں اور ماہرین پر مشتمل ایک جیوری نے بلیوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ 
 کمیٹی نے بلیوں کو کئی معیاروں کی بنیاد پر جانچا، جن میں بلیوں کی کھال، دم، آنکھیں، ان کے رویے، چلنے کے طریقے اور سٹیج  پر ان کی پرفارمنس کو نوٹ کیا گیا۔
 ٹائٹل جیتنے والی بلیوں کو خصوصی کھانا اور لوازمات بھی دیے گئے۔
ان کا کہنا تھا ’ مقابلے کا مقصد جانوروں کے لیے محبت پیدا کرنا اور ان کی دیکھ بھال کی ترغیب دینا ہے‘۔
 

Watch Live Public News