پولیس کو معصوم بلیوں کو بھون کر کھانے والے شخص کی تلاش

police in search cat hunter
کیپشن: police in search cat hunter
سورس: google

ویب ڈیسک :  پیاری پیاری اور خوبصورت بلیوں کو پکڑ کر اور انہیں بھون کر پکا کر کھانے والے شکاری کا انکشاف ، پولیس نے گرفتار ی کے لئے کوشش شروع کردی ، سوشل میڈیا پر غصے کی لہر دوڑ گئی ۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران مصر میں سوشل میڈیا پر"ابو نوح" نامی اکاؤنٹ سےمردہ اور زندہ بلیوں کی تصاویر اور ویڈیوز نشر کی گئیں جن میں جانوروں، خاص طور پر بلیوں کی تصویریں دکھائی دیتی ہیں جنہیں ہلاک کیا گیا تھا۔ ان میں ایک بلی کا گوشت فرائی کیا گیا ہے۔

بلی کو مارنے والے "ابو نوح" کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید غصے کی لہر دوڑ گئی اور وہ ویڈیو کلپس کے پھیلنے کے بعد ٹاپ "ٹرینڈ" بن گیا۔ شہریوں کی جانب سے غم وغصہ اس وجہ سے پیدا ہوا کیونکہ تصویریں پوسٹ کرنے والا شخص مبینہ طور پر بلیوں کا گوشت کھانے میں ملوث ہے۔

 ابو نوح نامی "بلیوں کے قاتل" نے بلیوں کے خلاف کیے گئے کچھ جرائم کی دستاویزی ویڈیو کلپس پوسٹ کیں۔ اس نے تبصرہ کرتے ہوئےکہا کہ "میری بیوہ پڑوسی مجھے ہراساں کر رہی ہے، کھانا چاہتی ہے کیونکہ اس کے پاس کھانا نہیں ہے اور پیسے نہیں ہیں۔ میری جیب میں صرف بیس پاؤنڈ ہیں۔ اس نے مجھے کہا ٹھیک ہے۔میں وہاں سے چلا گیا لیکن اس کے بعد میں اپنے آپ کو مجرم محسوس کرتا تھا‘‘۔

   

ابو نوح نے ایک اور ویڈیو کلپ بھی شیئر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ "گڈ مارننگ۔ اب میں دوپہر کا کھانا تیار کرنے کے لیے اپنی بلی کو ذبح کر رہا ہوں"۔


بلی کا قاتل قتل پر اکستا اور جرم کرنے کا مشورہ بھی دیتا نظر آیا اور اس نے بلیوں کو مارنے اور تشدد کرنے، گرم پانی میں ڈبونے اور لٹکانے کی ویڈیوز سے اس جرم کی تائید کی اور بلیاں رسیوں سے لٹکتی نظر آئیں۔ 

اکاؤنٹ کے مالک نے مجرموں کو مختلف طریقہ کار کے بارے میں مشورے فراہم کیے تاکہ ان کا پتہ لگانے اور سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں میں جانے سے بچ سکے۔

واقعے کے بعد وزارت داخلہ کی سکیورٹی سروسز ان حقائق کی سچائی کی تصدیق اور ملزم کی تلاش کے لیے کام کررہی ہے تاہم ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

 
 

Watch Live Public News