’آسمانی‘ سوئمنگ پول تیار کر لیا گیا

’آسمانی‘ سوئمنگ پول تیار کر لیا گیا

ویب ڈیسک: لندن میں ایک ایسا سوئمنگ پول تیار کر لیا گیا ہے جس کے آر پار دیکھا جا سکتا ہے۔ سکائی پول کے نام سے منسوب کیا جانے والا یہ پول مخصوص تکنیک کے ساتھ مضبوط اور شفاف پلاسٹک سے بنایا گیا ہے۔ نائن ایلمز بزنس ڈسٹرکٹ کی دوبلند ترین عمارتوں کے بیچوں بیچ یہ سوئمنگ پول تقریباً 115 فٹ بلندی پر قائم کیا گیا ہے۔

آسمانی تالاب کی خصوصیات اپنی جگہ لیکن اس میں تیرنے والا تیراک نیچے سڑک سے گزرنے والے لوگوں کا بآسانی نظر آ سکتا ہے جبکہ لندن آئی سمیت شہر کے دوسرے خوبصورت نظاروں کو خود بھی دیکھتے ہوئے لطف اندوز ہو سکتا ہے۔

دنیا کا شفاف ترین کہلانے والا یہ سوئمنگ پول 82 فٹ لمبا ہے اور اس میں ایک لاکھ 48 ہزار گیلن پانی کی خصوصی طور پر گنجائش رکھی گئی ہے۔ پول کی شفاف دیواروں لندن یا برطانیہ کے بجائے امریکہ میں تیار کیا گیا۔

امریکہ میں تیاری کے بعد ہزاروں میل دور لا کر اتنی بلندی پر اس خوبصورتی اور مہارت سے ان کو جوڑا گیا کہ اب وہ دنیا کے عجائبات میں شمار ہونے کے لیے پر تول رہا ہے۔

خیال رہے کہ سکائی پول کا افتتاح 19 مئی کو کیا جائے گا۔ ابھی اس کی مشہوری کے لیے سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ انتظامیہ پُر یقین ہے کہ جب افتتاح ہو گا تو لوگ اس میں نہانے کے لیے خطیر رقم بھرنے کو تیار ہوں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔