پی ٹی آئی کی فواد چودھری سےموجودہ قیادت پرتنقید نہ کرنے کی درخواست

 پی ٹی آئی کی فواد چودھری سےموجودہ قیادت پرتنقید نہ کرنے کی درخواست
کیپشن: پی ٹی آئی کی فواد چودھری سےموجودہ قیادت پرتنقید نہ کرنے کی درخواست

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے سابق وفاقی وزیرفوادچودھری سے درخواست کی ہے کہ وہ موجودہ پی ٹی آئی قیادت پرتنقید نہ کریں جبکہ پی ٹی آئی قیادت نے فواد چودھری کی مثبت تجاویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سینئیر قیادت نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری سے رابطہ کیا۔ پی ٹی آئی قیادت نےفواد چودھری سے موجودہ قیادت پر تنقید نہ کرنے کی درخواست  کردی جبکہ سینئیر رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو  بھی کی۔

فواد چودھری نےپی ٹی آئی قیادت سےگفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پالیسی کے تحت عمران خان کی رہائی ممکن نہیں۔

سینئیر رہنماؤں نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا عمران خان کو جلد از جلد رہا کرنا اور عوامی مینڈیٹ واپس دلانا ہے جبکہ فواد چودھری اور پی ٹی آئی قیادت نے اتفاق کیا کہ موجودہ صورتحال میں اپوزیشن جماعتوں کا متحد ہونا ضروری ہے۔

پی ٹی آئی قیادت نے فواد چودھری کی مثبت تجاویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

Watch Live Public News