سپریم کورٹ کےفیصلے کی غلط تشریح سےبڑی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل سےنکالا گیا:جسٹس اطہر من اللہ

سپریم کورٹ کےفیصلے کی غلط تشریح سےبڑی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل سےنکالا گیا:جسٹس اطہر من اللہ
کیپشن: سپریم کورٹ کےفیصلے کی غلط تشریح سےبڑی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل سےنکالا گیا:جسٹس اطہر من اللہ

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا  ہے کہ سپریم کورٹ انتخابات پر لگائے الزامات کو نظر انداز کرکے ووٹرز کے حقوق کے معاملے میں اندھی نہیں ہو سکتی، آئین سپریم کورٹ کو مکمل انصاف کا اختیار دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے اضافی نوٹ میں لکھا کہ بادی النظر میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی تشریح غلط ہوئی، ایک بڑی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل سے نکال کر ووٹرز کو بنیادی حق سے محروم کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا مقصد کسی بھی سیاسی جماعت کو انتخابات سے باہر کرنا نہیں تھا۔

  جسٹس اطہر نے اضافی نوٹ میں مزید لکھا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا ایک سیاسی جماعت سپریم کورٹ کے فیصلے کی تشریح کی بنیاد پر نا اہل ہوئی، سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح سے بڑی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل سے نکالا گیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وکیل الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی امیدواروں کو آزاد حیثیت دینے کا فیصلہ آر اوز  پر ڈالنے کی کوشش کی، الیکشن کمیشن نے مطمئن کرنا ہے کہ سیاسی جماعت کس جواز  پر انتخابی عمل سے باہر ہوئی، الیکشن کمیشن مطمئن کرنے میں ناکام رہا تو اس کی آئینی ذمہ داری پر سنجیدہ سوالات اُٹھیں گے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عام انتخابات سے قبل اور بعد میں آنے والی شکایات کی مکمل تفصیل فراہم کی جائے۔

جسٹس اطہر من اللہ کی 4 صفحات پر مشتمل رائے سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہے۔

Watch Live Public News