پی ٹی آئی اسلام آباد کے صد عامر مغل کو پھر گرفتار کرلیا گیا

پی ٹی آئی اسلام آباد کے صد عامر مغل کو پھر گرفتار کرلیا گیا
کیپشن: PTI Islamabad president Aamir Mughal was arrested again

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو حراست میں لے لیا گیا۔ پی ٹی آئی کے وکیل عاصم بیگ نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عامر مغل کو ڈی سی آفس کے باہر سے پولیس نے گرفتار کیا۔

پی ٹی آئی رہنما رہنما کو اسلام آباد پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ عامر مغل کو کس لیے حراست میں لیا گیا ہے۔

کیپیٹل پولیس کی وردی میں ملبوس چار اہلکار عامر مغل کو حراست میں لینے کے بعد سفید گاڑی میں بٹھاکر لے گئے۔

Watch Live Public News