باجوڑ:  گاڑی پر ریموٹ کنٹرول دھماکا، سابق سینیٹر   ہدایت اللہ شہید

باجوڑ:  گاڑی پر ریموٹ کنٹرول دھماکا، سابق سینیٹر   ہدایت اللہ شہید

(ویب ڈیسک ) باجوڑ میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول  دھماکے میں سابق سینیٹر   ہدایت اللہ سمیت 5 افراد شہید ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق    سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان کی گاڑی پر ریموٹ کنڑول بم دھماکہ میں شہداء کی تعداد 5 ہوگئی  ہے۔دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ ، ملک عرفان ، نظر الدین ، یار محمد اور سمیع الرحمن شہید  ہوئے۔ تمام پانچوں شہداء کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال خار باجوڑ منتقل کردی گئی ہیں ۔

سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان سال 2012 سے لیکر 2024 تک سینیٹ کے ممبر رہے ۔وہ دو بار فاٹا سے اۤزاد حیثیت سے سینیٹ کے ممبر رہ چکے تھے۔ وہ نیکٹا کے ممبر اور سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہوابازی کے چیئرمین بھی رہے تھے ۔

باجوڑ سینیٹر ہدایت اللہ کا تعلق ناوگئی سے تھا اور وہ سابق گورنر خیبر پختونخوا انجیینئر شوکت اللہ خان کے چھوٹے بھائی اور سابق ایم این اے حاجی بسم اللہ خان کے صاحبزادے تھے ۔

ہدایت اللہ خان اپنے بھتیجے اۤزاد امیدوار پی کے 22 نجیب اللہ خان کے الیکشن مہم کے سلسلے میں ڈمہ ڈولہ گئے تھے ۔نجیب اللہ خان 11 جولائی کو پی کے 22 پر ضمنی الیکشن کےلئے امیدوار ہے۔

ہدایت اللہ خان ساتھیوں کے ہمراہ الیکشن مہم کے بعد ڈمہ ڈولہ سے واپس ہیڈکوارٹر خار اۤرہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر دھماکہ ہوا۔

Watch Live Public News