برازیل؛ قیمتی تحائف چھپانے، منی لانڈرنگ کرنے پر سابق صدر پر فرد جرم عائد

برازیل؛ قیمتی تحائف چھپانے، منی لانڈرنگ کرنے پر سابق صدر پر فرد جرم عائد
کیپشن: Hide valuable gifts
سورس: Facebook

(ویب ڈیسک)سعودی عرب سے ڈائمنڈ جیولری سمیت قیمتی تحائف چھپانے اور منی لانڈرنگ کے مقدمے میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیل کی وفاقی پولیس نے سابق صدر جیر بولسونارو پر منی لانڈرنگ سمیت قیمتی تحائف چھپانے کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی، برازیل کی سپریم کورٹ کو پولیس سے فرد جرم کی رپورٹ ملنے پر پراسیکیوٹر جنرل فیصلہ کریں گے کہ بولسونارو پر مقدمہ چلے گا یا نہیں۔

گذشتہ سال وفاقی پولیس نے بولسونارو پر مبینہ طور پر 3 ملین ڈالر مالیت کے ہیروں کے زیورات چھپانے اور دو لگژری گھڑیاں فروخت کرنے کا الزام لگایا تھا۔

یہ دوسرا موقع ہے جب پولیس نےبولسونارو پر باضابطہ طور پرالزام عائد کیا، سابق صدر پر COVID-19 ویکسین کے ریکارڈ میں جعل سازی کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق کچھ زیورات برازیل کے کسٹم حکام نے اکتوبر 2021 میں ساؤ پالو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قبضے میں لیے تھے جب یہ ریاض سے واپس آنے والے ایک سرکاری معاون کے بیگ سے برآمد ہوئے تھے۔

گذشتہ سال عدالت کے حکم پر ہونے والی تحقیقات میں کچھ فوجی افسران کے گھروں کی تلاشی بھی لی گئی تھی،جنہوں نے مبینہ طور پر بولسونارو کو امریکا میں کچھ زیورات بیچنے میں مدد کی تھی۔
 
 

Watch Live Public News