پاکستانی کرکٹر فواد عالم کی والدہ انتقال کر گئیں

پاکستانی کرکٹر فواد عالم کی والدہ انتقال کر گئیں

(ویب ڈیسک )قومی  ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی والدہ کراچی میں انتقال کرگئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فواد عالم کی والدہ 63 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئیں ہیں۔اس حوالے سے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کا کہنا ہے کہ   والدہ چند ماہ سے شدید علیل تھیں، وہ آج انتقال کرگئیں۔

انہوں نے کہا کہ   ماں کے جانے کے بعد خود کو بہت ہی زیادہ تنہا محسوس کر رہا ہوں۔

فواد عالم کا کہنا تھا کہ  اللّٰہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں وہ ہماری والدہ کے درجات بلند فرمائے، آمین۔

Watch Live Public News