مجھے کیوں کاٹا؟ بھارتی شہری نے سانپ کو 2بار  کاٹ کر ماردیا

مجھے کیوں کاٹا؟ بھارتی شہری نے سانپ کو 2بار  کاٹ کر ماردیا

(ویب ڈیسک ) بھارتی شہری نے کاٹنے والے سانپ کو   2 بار کاٹ کر ماردیا۔

بھارت کی ریاست بہار میں شہری نے سانپ کو کاٹ کر بدلا لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  35 سالہ   سنتوش لوہار نامی شخص رات کو سو رہا تھا کہ اچانک اسے سانپ نے ڈس لیا  جس کے بعد اس نے بھی سانپ کو کاٹ لیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنتوش نے سانپ کو 2 بار کاٹاجس سے سانپ مر گیا  لیکن اس کو بھی   اسپتال جانا پڑا۔ سنتوش لوہار کے ساتھیوں نے اسے اسپتال پہنچایا جہاں وہ ایک دن زیر علاج رہا بعد ازاں اسے  ڈسچارج کردیا ۔

Watch Live Public News