دنیا میں سب سے زیا دہ ورلڈ ریکارڈز قائم کرنیوالا امریکی شہری، کتنے ریکارڈ بنائے؟

دنیا میں سب سے زیا دہ ورلڈ ریکارڈز قائم کرنیوالا امریکی شہری، کتنے ریکارڈ بنائے؟

(ویب ڈیسک ) امریکی شہری ڈیوڈ رش  دنیا میں سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز قائم کرنے والے فرد بن گئے ہیں۔

ڈیوڈرش کا  تعلق امریکی ریاست آئیداہو سے ہے اور ان کا مقصد   سب سے زیادہ ریکارڈز قائم کرنے والے اطالوی شہری سلویو صبا کے کل 180 ریکارڈز کو توڑنا تھا۔

ڈیوڈ رش نے 181 گنیز ورلڈ ریکارڈز قائم کیے جس میں سے آخری ریکارڈ 30  سیکنڈز میں توڑنے والے سب سے زیادہ البم سی ڈیز کا تھا۔

اس حوالے سے ڈیوڈ کا کہنا  ہے کہ  وہ ٹائٹل کو برقرار رکھنے کی کوشش میں اپنا کام ختم کر رہے ہیں کیونکہ انہیں سلویو صبا سے آگے رہنا تھا جن کے پاس 180 ریکارڈ ہیں۔

Watch Live Public News