ویب ڈیسک: عدالت نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے مقدمے میں امیر فتح اور قیصر بٹ کی عبوری ضمانت پر سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے مقدمے میں امیر فتح اور قیصر بٹ کی عبوری ضمانت پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج نے کی۔
پولیس نے تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔
عدالت نے وکلاء کو حتمی دلائل کے لیے طلب کرلیا۔
بعد ازاں عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 5 دسمبر تک توسیع کردی۔