میر رضا قتل کے بعد کونسا شخص پُراسرار طور پر غائب ہے؟ والد نے بتا دیا

میر رضا قتل کے بعد کونسا شخص پُراسرار طور پر غائب ہے؟ والد نے بتا دیا
کیپشن: میر رضا قتل کے بعد کونسا شخص پُراسرار طور پر غائب ہے؟ والد نے بتا دیا

ویب ڈیسک: میر رضا قتل کیس میں مقتول کے والد حسین نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے کا بزنس پارٹنر بھی پراسرار طور پر لاپتا ہے، جبکہ گلستانِ جوہر کے گیسٹ ہاؤس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی تاحال سامنے نہیں لائی گئی۔

مقتول کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر داخلہ اور میئر کراچی گزشتہ روز ان سے ملنے آئے تھے اور جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز دی تھی، تاہم انہوں نے اس حوالے سے سوچ کر جواب دینے کا کہا ہے۔

حسین نے کہا کہ انہیں نئی تحقیقاتی کمیٹی پر اعتماد ہے اور ڈی آئی جی عامر فاروقی اچھی شہرت کے افسر ہیں، امید ہے تحقیقاتی کمیٹی واقعے کی حقیقت سامنے لے آئے گی۔

مقتول کے والد کے مطابق ان کے بیٹے کے بزنس پارٹنر سے متعلق بھی کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔ پولیس نے ایک مرتبہ اس معاملے کی تفتیش کی، تاہم گلستانِ جوہر میں قائم گیسٹ ہاؤس کے ملازمین سے کی جانے والی تحقیقات سے انہیں آگاہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گیسٹ ہاؤس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی تاحال منظر عام پر نہیں لائی گئی، جس کے باعث کئی سوالات بدستور موجود ہیں۔

Watch Live Public News