ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کیس میں ہنی ٹریپ میں مبینہ طور پر ملوث ٹک ٹاکر سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر کا نام لاریب ہے اور وہ سیالکوٹ کی رہائشی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاریب کی شادی عبداللہ طاہر کے قتل میں ملوث مبینہ شوٹرز گینگ کے سرغنہ سے ہوئی تھی، تاہم خلع کے بعد اس نے دوسری شادی کرلی۔ دوسری شادی ختم ہونے کے بعد لاریب نے مبینہ طور پر دوبارہ گینگ لیڈر سے رابطہ کیا۔
پولیس کے مطابق گینگ لیڈر نے لاریب کو پہلا ٹاسک عبداللہ طاہر کو ہنی ٹریپ کرنے کا دیا۔ لاریب نے مقتول کی تصاویر بھی شیئر کیں، تاہم جواب نہ ملنے پر اسے مقتول کے ڈرائیور کو ہنی ٹریپ کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ لاریب نے ڈرائیور کو ہنی ٹریپ کیا، جس کے بعد مبینہ طور پر قتل کے منصوبے پر عمل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق عبداللہ طاہر کے قتل کی ڈیل 20 کروڑ روپے سے زائد میں طے ہوئی تھی۔