سانپ نے ہزاروں گھروں کی بجلی بند کردی

سانپ نے ہزاروں گھروں کی بجلی بند کردی
کیپشن: snake
سورس: web desk

ویب ڈیسک:امریکا میں ایک سانپ نے بجلی کے ٹرانسفارمر میں گھس کر تار کاٹ دیئے جس کے نتیجے میں ہزاروں گھر تاریکی میں ڈوب گئے۔

اپنی نوعیت کا یہ انوکھا واقعہ امریکی ریاست ورجینیا میں پیش آیا جہاں اچانک بجلی غائب ہوگئی اور فوری طور پر اس کی کوئی وجہ بھی سامنے نہیں آسکی کیونکہ تمام ہائی ٹینشن وائر درست حالت میں تھے اور کوئی گرڈ اسٹیشن بھی ٹرپ نہیں ہوا تھا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بعد ازاں یوٹیلیٹی کمپنی کے حکام نے انکشاف کیا کہ ورجینیا میں بجلی کی فراہمی میں تعطل ایک سانپ کی وجہ سے ہوا جس سے تقریباً 11ہزار 700 صارفین کے گھروں میں اندھیرا چھایا رہا۔

عملے نے بتایا کہ بجلی بندش کی وجہ ایک سانپ تھا جو ہائی وولٹیج تاروں سے ہوتا ہوا پھسل کر ایک ٹرانسفارمر میں داخل ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق تقریباً ڈیڑھ گھنٹے بعد تمام صارفین کی بجلی بحال کر دی گئی، تاہم بندش کے ذمہ دار سانپ کی قسم کی شناخت نہیں ہو سکی۔

Watch Live Public News