انڈونیشیا میں اژدھا ایک اور خاتون کو نگل گیا

انڈونیشیا میں اژدھا ایک اور خاتون کو نگل گیا

ویب ڈیسک: انڈونیشیا میں مسلسل دوسرے ماہ ایک بڑے اژدھے نے ایک اور خاتون کو نگل لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ وسطی انڈونیشیا میں ایک لاپتہ ہو گئی خاتون کے ساتھ پیش آیا ۔ 36 سالہ سریاتی منگل کے روز اپنے بیمار بچے کے لیے دوائی لینے گھر سے نکلی کہ اسے راستے میں ہی اژدھے نے نگل لیا۔

جبکہ سریاتی کے شوہر اڈیانسا اور دوسرے اہل کانہ شام تک اس کے گھر نہ لوٹنے پر اس کی تلاش میں نکل پڑے ۔ بعد ازاں اپنےگھر سے تقریباً نصف کلو میٹر دور اپنے ہی گاؤں کے علاقے میں اس خاتون کی چپل اور پتلون مل گئی، جس کے نزدیک ہی ایک بڑا اژدھا بھی موجود تھا۔

یہ سانپ زندہ تھا لیکن زیادہ چلنے سے عاری تھا، اس کا پیٹ بھی غیر معمولی طور پر پھولا ہوا تھا۔ خاتون کے شوہر نے مقامی لوگوں کی مدد سے اس اژدھے کومار دیا ور اس کے پیت کو چاک کرنے لگے ، انہیں شک ہو گیا تھا کہ اژدھے نے خاتون کو زندہ نگل لیا ہے۔ یہ شک حقیقت میں تبدیل ہو گیا اور اژدھے کے پیٹ سے سریاتی کی لاش مل گئی۔

پولیس کے حکام نے ' اے ایف پی ' کو بتایا ہے کہ اس طرح کے اکا دکا واقعات اس سے پہلے بھی سامنے آچکے ہیں۔ گاؤں کے سیکرٹری نے بھی اس طرح کے واقعات کے پیش آنے کی تصدیق کی ہے۔

خبر رساں ادارے کو معلوم ہوا ہے کہ پچھلے ماہ بھی ایسا ہی ایک واقعہ اور جگہ انڈو نیشیا میں پیش آیا تھا۔ پچھلے ماہ کا واقعہ انڈونیشیا کے ضلع سلویسی میں پیش آیا تھا۔

اسی طرح گذشتہ برس مقامی رہائشیوں نے آٹھ میٹر لمبا اژدھا اس وقت مار دیا جب وہ ایک مقامی کسان کو جکڑ کر اسے کھانے کے لیے کوشش کر رہا تھا۔ جبکہ 2018 میں ایک 54 سالہ انڈونیشی خاتون کو بھی ایک سات میٹر لمبے اژدھے کے پیٹ سے جنوب مشرقی ضلع سلویسی کے قصبے منا میں نکالا گیا تھا۔

جبکہ ایک سال پہلے ہی ایک لاپتہ کسان کے بارے میں پتہ چلا کہ اسے بھی ایک چار میٹر لمبے اژدھے نے پام آئل کے باغات میں نگل لیا تھا۔ تاہم دو خواتین کے ساتھ صرف دو ماہ کے دوران یہ ایک جیسے واقعات کا پیش آنا کافی خوفناکی پھیلا گیا ہے۔

Watch Live Public News