(ویب ڈیسک ) امریکی ریاست میساچوسٹس کا ایک 12 سالہ لڑکا افسوسناک طور پر جنک فوڈ کھانے کی وجہ سے اپنی بینائی کھو بیٹھا ہے۔
نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن نے حال ہی میں آٹزم میں مبتلا ایک 12 سالہ لڑکے کے کیس کو دستاویزی شکل دی ہے جو بالآخر جنک فوڈ کھانے کی وجہ سے نابینا ہو گیا تھا ، وہ زیادہ تر برگر، فرائز، رینچ ڈریسنگ، ڈونٹس اور جوس پیتا رہتا تھا۔
لڑکے کو آٹزم کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ غذایت سے بھرپور کھانے کے شدید فوبیا کا شکار تھا، اس لیے اس کے والدین کیلئے اس کی خوراک میں اہم غذائی اجزاء کو شامل کرنا ناممکن ہوگیا تھا۔
اس سال کے شروع میں، لڑکے کو صبح اور شام کے اوقات میں بینائی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، لیکن دن کے وقت اس کی بینائی کافی نارمل تھی۔ تاہم، اس کی بینائی تیزی سے خراب ہونے لگی، اور چھ ہفتوں کے عرصے میں وہ صرف اس صورت میں گھوم سکتا ہے جب اس کے والدین اس کی مدد کریں ۔ پھر، ایک رات، وہ چیختے ہوئے بیدار ہوا کہ وہ دیکھ نہیں سکتا۔