تعلیمی ادارے بندرہیں گے، کب کھولیں گے؟ طلبہ کیلئے اہم خبر آگئی

تعلیمی ادارے بندرہیں گے، کب کھولیں گے؟ طلبہ کیلئے اہم خبر آگئی

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت میں کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ باقاعدہ نوٹی فکیشن کچھ دیر بعد جاری کرے گی۔

تفصیلات کےمطابق ترجمان کا کہناتھا کہ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر کیا گیا، نوٹی فکیشن کا اطلاق وفاق کے تمام سکولوں پر ہوگا، نجی سکولز ایسو سی ایشن نے بھی کل اسلام آباد میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے،انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ کل سوموار کو بچوں کو سکول نہ بھیجیں۔

صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ کل بروز پیر 25نومبر اسلام آباد بھر میں پرائیویٹ سکولز ملکی صورتحال، طلبا،اساتذہ،سٹاف ووالدین کے تحفظ کیلیے بند رہیں گے۔
دیگرملک بھرتمام پرائیویٹ سکولز کھلے رہیں گے،دیگر تمام سکولزمعمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

Watch Live Public News